ایووکیڈو
ایووکیڈو کا کوئی ذائقہ کوئی خوشبو نہیں ہوتی۔ اگر یہ سب ہوتے بھی ہیں تو برائے نام ۔ لیکِن اسکا اصل مزہ اسکی غذائیت، اسکا ٹیکسچر ہوتا ہے۔ آپ اسے سبزیوں کا مکھن کہہ سکتے ہیں کیوں ک اس کا ٹیکسچر بلکل مکھن جیسا ہوتا ہے اور ویسے بھی یہ قدرتی چکنائی سے بھرا ہوتا ہے اس لیے یہ آپ کو بہت ساری انرجی دیتا ہے ۔ اس میں کیلے سے زیادہ پوٹاشیئم ہوتی ہے جو آپ کے blood pressure کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے آپ کے دل کے لیے بہترین ہے۔ اس لیے ایووکیڈو کا باقاعدہ استعمال صحت کے لیے بہترین ہے۔ ایووکیڈو کو سلاد میں ڈالا جاتا ہے اسے ویسے ہی کاٹ کر کھایا جا سکتا ہے۔ اسے برگر سینڈوچ میں ڈالا جا سکتا ہے۔ ایووکیڈو کی چٹنی جیسے guacomoli کہتے ہیں بہت مزیدار بنتی ہے اسکو بنانا بہت آسان ہے۔ ایووکیڈو کے استعمال کے بے شمار طریقے ہیں ۔ ایووکیڈو جب بھی کھائیں یہ یقین کر لیں یہ اچھی طرح سے پکا ہوا ہے۔ نہ بہت زیادہ پکا ہوا ہونا چاہے اور نہ ہی کچا ورنہ آپ کو بلکل اچھا نہیں لگے گا

0 Comments