امریکہ میں کیلے

  امریکہ میں  کیلے 




امریکہ میں عام طور پر جو کیلے یعنی

🍌
bananas ملتے ہیں وہ پکے ہوے نہیں ہوتے۔ آپ اُنہیں خریدتے ہیں ایک دو دن گھر میں روم ٹمپریچر پر رکھتے ہیں تو خود بخود پک جاتے ہیں ۔ یہی کیلے اگر اسٹور پر پڑے رہیں جلد نہ بکیں تو آپ کو اسٹورز پر ہی پکے ہوے کیلے مل سکتے ہیں ۔ لیکِن عام طور پر یہاں اسٹورز پر کچے کیلے ہی بکتے ہیں۔ کیوں کہ مجھے diabetes ہے اور گردوں کہ مسئلہ بھی ہے اس لیے میں کیلے کم کھاتا ہوں ۔ یہاں امریکہ میں کیلے کافی بڑے بڑے اور سستے ہوتے ہیں لیکِن میری کوشش ہوتی ہے چھوٹے سائز کے خریدوں اور بس چار پانچ ہی خریدوں کیوں کہ ان کا گلائسمک انڈیکس بھی ہائی ہوتا ہے جو شوگر کے مریضوں کے لیے ٹھیک نہیں اس لیے کبھی کبھار ایک آدھ چھوٹے سائز کا کیلا کھا لیتا ہوں کیوں کہ کیلے کے بے شمار فوائد بھی ہیں ۔ اس لیے آپ اکثر دیکھتے ہوں گے کہ میری گروسری میں کیلے بہت کم ہوتے ہیں اور اکثر کچے ہوتے ہیں ۔ جو کچے کیلے میں نے آج خریدے ہے۔ میں دو دن بعد ان کی تصویر یہاں لگا دونوں گا جس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کیلے گھر میں خود بخود تیار ہو جاتے ہیں ۔آخری بات میں بہت زیادہ پکے ہوے کیلے نہیں کھاتا ۔ اپنی اپنی پسند کی بات ہے مجھے ایسے bananas پسند ہوتے ہیں ہو بہت زیادہ پکے ہوے نہ ہوں ۔ کیلے میرے پسندیدہ پھلوں میں سے ہیں ۔ لیکِن آم اور durian fruit میرا پسندیدہ پھل ہے

Post a Comment

0 Comments