بلڈ پریشر
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کا بلڈ پریشر اکثر بڑھنے لگتا ہے ؟ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ کیوں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ
ساتھ جسم میں لچک کم ہونے لگتی ہے جس سے خون کی نالیوں شریانوں میں بھی لچک کم ہو جاتی ہے ۔ ساتھ ساتھ خون کی نالیاں چربی کولیسٹرول وغیرہ کے خون کی نالیوں کے ارد گرد جمع ہونے اور جمنے سے خون کی نالیاں تنگ ہونے لگتی ہے تو جب خون کی نالیاں تنگ ہو جائیں اور ان میں لچک بھی کم ہونا شروع ہوے جائے تو ان نالیوں میں سے خون کو گزرنے میں مشکل پیش آئے گی اور دل کو زیادہ زور سے خون کو پمپ کرنا پڑے گا جس کو ہم ہائی بلڈ پریشر یا hypertention کا نام دیتے ہیں ۔ blood pressure کی ادویات ہماری قوم کی نالیوں کو relax کر دیتی ہیں ۔ دل کی دھڑکن کو slow کر دیتی ہیں جس سے خون کی روانی بہتر ہو جاتی ہے دل کو کم فورس استعمال کرنی پڑتی ہے اس طرح سے دل پر کام کا دباؤ کم ہو جاتا ہے ایسے مریضوں کو اکثر خون پتلا کرنے والی ادویات بھی دی جاتی ہیں تاکہ heart attack اور stroke سے بچا جا سکے۔ روزآنہ ورزش کرنے سے جسم کی لچک بڑھ جاتی ہے۔ خون کی نالیوں کے لچک بڑھ جاتی ہے۔ دل پر بوجھ کم ہو جاتا ہے ۔ ساتھ ساتھ صحت مند غذا کھانے سے مرغن غذاؤں سے پرہیز کرنے سے خون میں کولیسٹرول یعنی چربی کم ہو جاتی ہے۔ خون کا گاڑھا پن کم ہو جاتا ہے ۔ دل کی شریانوں میں چربی جمنے کی وجہ سے خون رکتا نہیں اس طرح انسان ہارٹ اٹیک سے بچ جاتا ہے
اپنے بلڈ پریشر کو ہمیشہ کنٹرول میں رکھیں ایسے بڑھنے نہ دیں ۔ روزآنہ ایکسرسائز ضرور کریں۔ تیل گھی والی چیزوں سے دور رہیں ۔ زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھائیں ۔ سبزیوں کو سٹیم کر کے کھانا بہترین ہے.
0 Comments